ہومبریکنگ نیوزجمعیت اہلِ حدیث کا اسلام آباد میں جماعت اسلامی کی حمایت کا اعلان

جمعیت اہلِ حدیث کا اسلام آباد میں جماعت اسلامی کی حمایت کا اعلان


اسلام آباد(نیوزڈیسک)جمعیت اہلِ حدیث نے اسلام آباد میں جماعت اسلامی کی حمایت کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق جمعیت اہلِ حدیث کے رہنما اقبال سلفی کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی نے مسجد اقصیٰ سمیت تمام ایشوز پر پاکستانیوں کے جذبات کی ترجمانی کی۔
اس موقع پر جماعت اسلامی کے رہنما میاں اسلم کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن چار چار باریاں لگا چکے ہیں، دونوں نے 72 ہزار ارب روپے قرض پاکستان پر چڑھا دیا۔
میاں اسلم نے کہا کہ قوم پہچان چکی کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ ن آپس میں ملی ہوئی ہیں، لاڈلے اور سپر لاڈلے کامقابلہ جاری ہے۔
جماعت اسلامی کے رہنما کاشف چوہدری نے کہا کہ اسلام آباد کی تینوں سیٹیں جماعت اسلامی جیتے گی، جماعت اسلامی ملک کا لوٹا پیسہ واپس لے کر قوم کے حوالے کرے گی، جماعت اسلامی ایسی پالیسیاں دے گی جن سے نوجوانوں کو لٹک کرجان نہ دینی پڑے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔