ہومکھیلسوئنگ کے سلطان وسیم اکرم55برس کے ہوگئے

سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم55برس کے ہوگئے

کراچی ،قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پی ایس ایل کی ٹیم کراچی کنگز کے صدر وسیم اکرم 55 برس کے ہو گئے۔وسیم اکرم 3جون 1966 کو لاہور میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے گورنمنٹ اسلامیہ کالج لاہور سے تعلیم مکمل کی، وہ بائیں ہاتھ سے باولنگ کرنیو الے دنیا کے بہترین باولر مانے جاتے ہیں۔کرکٹ میں اچانک انٹری دینے والے وسیم اکرم کا کیریئر کا آغاز دبنگ رہا، ایک سو چار ٹیسٹ میچز میں 414 وکٹیں حاصل کیں، انہوں نے کل 356ون ڈے کھیلے جس میں انہو ں نے 502شکار کئے۔ سابق کپتان نے شاندارکارکردگی کی وجہ سے پاکستان کو کئی یادگار فتوحات دلوائی۔23 نومبر1984 کو فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبیو کرنے والے لیفٹ آرم فاسٹ بالر وسیم اکرم نے دنیائے کرکٹ پر راج کیا۔1992 کے ورلڈکپ فائنل میں وسیم اکرم کی باولنگ کی بدولت پاکستان ورلڈ چیمپئن بنا۔ان کے یارکرز اورریورس سوئنگ سے بڑے بڑے بیٹسمین گھبراتے تھے۔ وسیم اکرم نے 104 ٹیسٹ میچز میں 414 وکٹیں حاصل کیں۔ بطور کپتان انھوں نے ون ڈے کرکٹ میں 158 وکٹیں حاصل کی۔وسیم اکرم ورلڈکپ 2003 میں وکٹوں کی پانچویں سنچری مکمل کرنے والے دنیا کے پہلے بولر بنے۔1992 کے ورلڈکپ فائنل میں وسیم اکرم ہی کی باولنگ کی بدولت پاکستان ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیا ب ہوا۔وسیم اکرم کوانٹرنیشنل کرکٹ میں 4 ہیٹ ٹرکس کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ وہ ٹیسٹ کرکٹ میں 17 مرتبہ مین آف دی میچ قرار پائے۔وسیم اکرم کو ٹیسٹ کرکٹ میں ڈبل سینچری بنانے کا اعزاز بھی حاصل ہوا۔ عظیم کرکٹر نے 2003 میں اپنے کیریئر کا اختتام کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔