پشاور(سب نیوز) انٹیلی جنس اداروں کی رپورٹ کے مطابق سیاستدانوں اور سیاسی اجتماعات پر خودکش حملوں کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر لکی‘ بنوں‘ ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک نے سیاسی اجتماعات، جلسے جلوسوں اور کارنر میٹنگز پر 21 فروری تک پابندی عائد کر دی۔
ڈپٹی کمشنرز کی جانب سے جاری حکمنامہ کے مطابق لکی‘ ڈیرہ‘ بنوں اور ٹانک میں آئندہ عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں پر خود کش حملوں اور ٹارگٹ کلنگ کا خدشہ ہے اس لیے دفعہ 144 کا نفاذ عمل میں لایا گیا ہے۔
