ہومتازہ ترینآرمی چیف سے چینی نائب وزیرخارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

آرمی چیف سے چینی نائب وزیرخارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے چین کے نائب وزیرخارجہ نے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون مزید بڑھانیکے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چینی نائب وزیر خارجہ نے علاقائی امن واستحکام کے لیے پاکستان کی کاوشوں کا اعتراف کیا۔

چینی نائب وزیرخارجہ نے سی پیک منصوبوں کے لیے سکیورٹی انتظامات پر چین کے اطمینان سے بھی آگاہ کیا۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون مزید بڑھانیکے اقدامات پر تبادلہ خیال ہوا۔

چینی نائب وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین ہر طرح کیحالات میں اسٹریٹیجک شراکت دار ہیں۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات علاقائی امن و استحکام کی مشترکہ سوچ پر قائم ہیں، پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات دونوں ملکوں کے عوام کی خوشحالی کی مشترکہ سوچ پر قائم ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔