ہومبریکنگ نیوزعمران خان نے کارکنوں کو اتوار کو سٹرکوں پر نکلنے کی ہدایت کر دی ،تفصیلات سب نیوز پر

عمران خان نے کارکنوں کو اتوار کو سٹرکوں پر نکلنے کی ہدایت کر دی ،تفصیلات سب نیوز پر

اسلام آباد(سب نیوز)اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت کے بعد عمران خان نے میڈیا نمائندوں سے غیر رسمی گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں ساڑھے تین سال سلیکٹڈ کہا گیا لیکن یہاں تو مدرآف آل سلیکٹڈ ہو رہا ہے۔

ملکی تاریخ میں ایسی سلیکشن کبھی نہیں ہوئی ایک سرٹیفائیڈ منی لانڈرر لانڈریڈ کے تمام کیسز ختم کر دیے گئے۔نگران حکومت اور الیکشن کمیشن بھی اس مجرم کی مدد کر رہے ہیں

انہوں نے کہ سی سی پی او لاہور سرٹیفائڈ مجرم کو سلیوٹ مار رہا ہے۔یہ ہمیں غلام بنا رہے ہیں جمہوریت ہمیں ازادی دیتی ہے،جمہوریت کا مطلب ازادی ہے اور غلامی نہ منظور ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ہماری کمپین قانون کی حکمرانی کے لیے ہے اور قانون کی حکمرانی بھی ازادی کی ضمانت دیتی ہے،یہ کبھی اس ملک میں قانون کی حکمرانی اور انصاف کا بول بالا نہیں ہونے دیں گے،ساری پارٹی کو کہتا ہوں اتوار کو باہر نکلے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔