ہومپاکستانمسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی چوہدری حنیف جٹ انتقال کر گئے

مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی چوہدری حنیف جٹ انتقال کر گئے

چیچہ وطنی:مسلم لیگ(ن)کے چیچہ وطنی سے رکن پنجاب اسمبلی چوہدری محمد حنیف جٹ حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کرگئے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق چوہدری محمد حنیف جٹ کو اچانک طبیعت خراب ہونے پر طبی امداد فراہم کی گئی تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔
چوہدری محمد حنیف جٹ پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 203 سے مسلم لیگ(ن)کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے تھے۔
مرحوم کی نماز جنازہ آزادی چوک اسٹیڈیم چیچہ وطنی میں ادا کی جائے گی جس میں سیاسی و سماجی شخصیات، کارکنان اور شہریوں کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔

خیال رہے کہ چوہدری محمد حنیف جٹ نے چیچہ وطنی کی سیاست میں فعال کردار ادا کیا اور حلقے کی نمائندگی کرتے ہوئے عوامی مسائل کو پنجاب اسمبلی میں اجاگر کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے رکن صوبائی اسمبلی حنیف جٹ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے ، اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے سوگوار خاندان سے اظہارِ ہمدردی و تعزیت کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔