ہومٹاپ سٹوریمسلم لیگ ن نے عام انتخابات کےلئے امیدواروں کی فہرست جاری کردی

مسلم لیگ ن نے عام انتخابات کےلئے امیدواروں کی فہرست جاری کردی


لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) نے 8فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے اپنے امیدواروں کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ن لیگی رہنما اسحاق ڈار کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر امیدواروں کی فہرست جاری کی گئی۔
اسحاق ڈار نے پنجاب، خیبر پختونخوا، سندھ اور بلوچستان کی صوبائی اسمبلیوں میں اپنے امیدواروں کے ساتھ قومی اسمبلی کے اپنے امیداواروں کی بھی فہرست جاری کی ہے۔
اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ میں امیدواروں کی جیت کے لیے دعا گو ہوں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔