ہوماسلام آبادسی ڈی اے افسران اور ملازمین کے سوشل میڈیا کے استعمال کے حوالے سے قوائد و ضوابط میں سختی،مراسلہ سب نیوز پر

سی ڈی اے افسران اور ملازمین کے سوشل میڈیا کے استعمال کے حوالے سے قوائد و ضوابط میں سختی،مراسلہ سب نیوز پر

اسلام آباد(سب نیوز )وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے )نے افسران اور ملازمین کے سوشل میڈیا کے استعمال کے حوالے سے قوائد و ضوابط کی سختی سے پابندی کی ہدایت کی ہے۔سب نیوز کو دستیاب تحریری احکامات کے مطابق تمام افسران اور ملازمین اپنے سوشل میڈیا اکائونٹس ،ٹوئیٹر ،واٹس اپ،انسٹا گرام سمیت دیگرکے استعمال میں مکمل احتیاط برتیں گے۔اور کوئی سرکاری معلومات یا ڈاکومنٹس اپنے اکائونٹس کے ذیعے شیئر نہیں کریں گے۔سی ڈی اے افسران اور ملازمین اپنی غیر جانبداری کو برقرار رکھتے ہوئے سوشل میڈیا پر کسی سیاسی جماعت کے خلاف یا حق میں بحث کا حصہ نہیں بنیں گے اور نہ ہی کوئی غیر مصدقہ معلومات شیئر کریں گے۔تمام افسران و ملازمین کسی گروہ،مذہب یا فرقے کے حوالے سے کمنٹس سے اجتناب کریں گے۔

1 10

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔