ہومپاکستانآزاد کشمیر میں پی ٹی آئی ٹکٹوں کی فروخت کا انکشاف ،ن لیگ چھوڑ کر آنے والے دو افراد کو چند گھنٹوں میں ٹکٹ جاری ، الیکٹیبلز کی سیاست پر پارٹی عہدیدار سامنے آگئے

آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی ٹکٹوں کی فروخت کا انکشاف ،ن لیگ چھوڑ کر آنے والے دو افراد کو چند گھنٹوں میں ٹکٹ جاری ، الیکٹیبلز کی سیاست پر پارٹی عہدیدار سامنے آگئے

اسلام آباد(آئی پی ایس )آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی ٹکٹوں کی فروخت کا انکشاف ،ن لیگ چھوڑ کر آنے والے دو افراد کو چند گھنٹوں میں ٹکٹ جاری کئے گئے،پی ٹی آئی آزادکشمیر میں الیکٹیبلز کی سیاست پر پارٹی عہدیدار سامنے آگئے،سردار تنویر الیاس اور بیرسٹر سلطان دو دھڑے آزادکشمیر کی سیاست میں بن گئے،پی ٹی آئی ٹکٹ کے لئے درخواست دینے والے نو امیدواروں نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ پی ٹی آئی آزادکشمیر نے اپنے ورکرز اور پارٹی کے سینئر عہدیدارون کو نظر انداز کر دیا، پی ٹی آئی آزادکشمیر کے دونوں دھڑوں میں ٹکٹ فروخت کئے جا رہے ، پی ٹی آئی کی سینئر نائب صدر راحیلہ خان ٹکٹ تقسیم پر سراپا احتجاج ، راحیلہ خان نے کہا کہ آزادکشمیر میں پی ٹی آئی پارلیمانی بورڈ نے ناانصافی کی ، پونچھ میں پانچ ماہ قبل ایک سرمایہ دار ن لیگ سے پی ٹی آئی میں شامل ہوا اسے ٹکٹ کیوں ملا، جو ہم سالہا سال سے پی ٹی آئی کی جدوجہد کرتے رہے اس کا کیا یہ نتیجہ ہے، راحیلہ خان سینئر نائب صدر پی ٹی آئی نے کہا کہ ٹکٹوں میں میرٹ کی پامالی ہو رہی ہے اور عمران خان اس سے بے خبر ہیں ، عمران خان نے کشمیریوں کا سفیر بننے کا وعدہ کیا تھا لیکن اب یہ سب ہو رہا ہے، بارہ سال پارٹی کو دئیے، اب ن لیگ سے شامل ہونے والوں کو پی ٹی آئی نے ٹکٹ دے دیا ،ٹکٹ کے لئے امیدوار ایڈوکیٹ عبدالحمید خان نے کہا کہ ن لیگ کے ممبر اسمبلی کے گھر میں پی ٹی آئی کا ٹکٹ فروخت کیا گیا،بد قسمتی سے آزادکشمیر میں پی ٹی آئی کے دو دھڑے ہو چکے ہیں، عمران خان آزادکشمیر میں سرمایہ داروں سے اور ٹکٹوں کی خریدوفروخت کرنے والوں سے جان چھڑائیں،باہر سے پیرا شوٹرز کو پارٹی میں شامل کیا گیا اور ٹکٹ جاری کئے گئے،پونچھ سے 14 امیدواروں نے پی ٹی آئی ٹکٹوں پر تحفظات کا اظہار کر دیا،وسطی باغ سے سردار تنویر الیاس پر ٹکٹ خریدنے کا الزام لگایا گیا،پی ٹی آئی آزادکشمیر کے عہدیدار بنی گالہ میں عمران خان کے گھر کے باہر احتجاج کی کال دے چکے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔