اسلام آباد(سب نیوز)عدلیہ مخالف نفرت انگیز مواد کی روک تھام کیلئے بنائی گئی جے آئی ٹی کی اہم میٹنگ ایف آئی اے ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق جے آئی ٹی کی سربراہی ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کر رہے ہیں،اجلاس میںحساس اداروں کے آفسران نے پلان آف ایکشن سربراہ جے آئی ٹی کو پیش کردی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سوشل میڈیا پر عدلیہ بدنام کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا ۔جے آئی ٹی نے پی ٹی اے کو نفرت انگیز مواد پھیلانے والوں کی معلومات اکھٹی کرنے کی ہدایت کی اور مواد اپلوڈ، شیئر اور کمنٹ کرنے والوں کی تمام تفصیلات حاصل کرنے کا کہا۔
ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی کے فیصلے کےبعد اگلے مرحلے میں عدلیہ مخالف مواد پھیلانے والوں کی گرفتاریاں کی جائیں گی۔
