ہومپاکستانپاک ایران وزرائے خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ، جلیل عباس کا ایرانی کارروائی پر اظہار تشویش

پاک ایران وزرائے خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ، جلیل عباس کا ایرانی کارروائی پر اظہار تشویش

اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان اور ایران کے وزرائے خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں پاکستانی وزیر خارجہ نے بلوچستان میں ایران کی کارروائی پر اظہار تشویش کیا ہے۔
وزارت خارجہ نے پاکستان اور ایران کے وزرائے خارجہ کی فون پربات کی تصدیق کی ہے۔ذرائع دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے ایران کے وزیرخارجہ حسین امیرعبداللہیان سے کارروائی پر اظہار تشویش کیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔