ہومپاکستانکویت نے دس سال بعد پاکستان کیلئے ورک ویزا کا اجرا شروع کر دیا ہے،فواد چوہدری

کویت نے دس سال بعد پاکستان کیلئے ورک ویزا کا اجرا شروع کر دیا ہے،فواد چوہدری

اسلام آباد،وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اچھی خبروں کا سلسلہ جاری ہے ،کویت نے دس سال بعد پاکستان کیلئے ورک ویزا کا اجرا شروع کر دیا ہے ۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فواد چوہدری نے کہاکہ کرونا فرنٹ پر پاکستان کی ریکوری نے دنیا کو حیران کر دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بھارت سمیت خطے کیلے ممالک اس موذی مرض سے نبرد آزما ہیں، ہمارے ہاں کراچی کے علاوہ تمام ملک میں کرونا کی شرح 4فیصدسے بھی کم ہو گئی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو بڑا ریلیف ملے گا، ہمارے ہاں مہنگائی میں اضافہ تو ہوا ہے لیکن قوت خرید میں اضافہ بھی اسی شرح سے ہو رہا ہے جو خوش آئند ہے، امید ہے اگلے دو سالوں میں عمران خان کی قیادت میں ملک منزل کے قریب ہو گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔