ہومپاکستانسندھ اور پنجاب کے بیراجوں پر مبصرین تعینات کئے جائیں،عثمان بزدار

سندھ اور پنجاب کے بیراجوں پر مبصرین تعینات کئے جائیں،عثمان بزدار

لاہور(آئی پی ایس )وزیراعلی عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سندھ اور پنجاب کے بیراجوں پرغیرجانبدارمبصرین تعینات کئے جائیں۔ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ مبصرین کی تعیناتی سے پانی کے اخراج کا درست ڈیٹا حاصل ہو سکے گا، سندھ کے اراکین پارلیمنٹ پنجاب آ کربیراجوں کا دورہ کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسانوں کو یقین دلاتا ہوں کہ پانی کے حوالے سے مشکلات دورکروں گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔