ہومپاکستانیکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

اسلام آباد،آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری تیار کرلی ہے، وزیراعظم کی حتمی منظوری کے بعدنئی قیمتوں کا اعلان کیاجائیگا۔

ذرائع کے مطابق اوگرا نے ماہ جون کیلئے پیٹرول اور مٹی کے تیل کی قیمت میں معمولی اضافے کی تجویز دی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں4روپے30پیسے فی لیٹراضافے کی تجویز پیش کی گئی ہے، اسی طرح لائٹ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھے جانیکی سفارشات دی گئیں ہیں۔ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ کو حتمی منظوری کیلئے سمری بھجوادی گئی ہے،وزیراعظم کی حتمی منظوری کے بعدنئی قیمتوں کااعلان کیاجائیگا۔یاد رہے کہ یکم مئی کو پیٹرول کی قیمت 108روپے 56پیسے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل 110 روپے 76پیسے،لائٹ ڈیزل 77روپے 65پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت 80روپے فی لیٹر مقرر کی گئی تھی جبکہ 16مئی کو حکومت کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔