اسلام آباد،حکومت نے کل سے 30 سال سے زائد عمر کے افراد کی واک ان ویکسی نیشن کا فیصلہ کرلیا۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی و سربراہ این سی او سی اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ این سی او سی اجلاس میں فیصلہ کیا کہ کل سے 30 سال سے زائد عمر کے افراد واک ان ویکسی نیشن کرا سکیں گے، اگر آپ کی عمر 30 سال سے زیادہ ہے تو خود کو رجسٹر کرائیں، کسی بھی ویکسی نیشن سینٹر جا کر ویکسین کرائیں۔ایک اور ٹویٹ میں اسد عمر نے لکھا کہ پاکستان میں 50 لاکھ سے زائد لوگوں کو ویکسین لگائی جاچکی ہے، جلد رجسٹر ہوں اور ویکسین لگوائیں تاکہ بندشیں مزید کم کر سکیں، آپ اپنی زندگی آزادی کے ساتھ کورونا کے خوف کے بغیر گزار سکیں، پاکستان کی ترقی کا سفر تیز تر ہو۔
حکومت کاکل سے 30 سال سے زائد عمر کے افراد کی واک ان ویکسی نیشن کا فیصلہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
