ہومپاکستانمشکل وقت میں صبر کریں،اچھا وقت آنے والا ہے،وزیراعظم

مشکل وقت میں صبر کریں،اچھا وقت آنے والا ہے،وزیراعظم

پشاور،وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملکی معیشت چل پڑی ہے ، اچھا وقت آرہا ہے ، ملک اس وقت ٹھیک جگہ پر کھڑا ہے۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کو عمران خان نے رشکئی اقتصادی زون کے سنگِ بنیاد کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ وہ کہتے تھے کہ گھبرانا نہیں تو عوام گھبرا جاتے تھے، مشکل وقت آتے رہتے ہیں ، جس طرح ہم کورونا سے نکلے شاید ہی تین چار ملک نکلے ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ جی ڈی پی گروتھ پر مخالفین بھی حیران ہیں، ہم دھاندلی سے جیتنے والے نہیں ، نیوٹرل امپائر سے جیتنے والے ہیں۔عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ لاک ڈاون نہ لگانے کا فیصلہ بروقت کیا ، لاک ڈاون کے لیے مجھ پردباو ڈالا گیا، اگر لاک ڈاون لگا دیتا تو آج بھارت جیسا حال ہوتا۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں برآمدات پر توجہ نہیں دی گئی ، رشکئی اکنامک زون ، سی پیک کے اندر آتی ہے جو خوش آئند ہے، پاکستان کا مستقبل انڈسٹریلائزیشن میں ہے ،چین دنیا بھر میں سب سے زیادہ تیزی سے ترقی کرنے والا ملک ہے، چین کی اقتصادی ترقی سے پاکستان بہت کچھ سیکھ سکتا ہیانہوں نے کہا کہ اقتصادی زون میں سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کریں گے، پاکستان میں برآمدات کے لیے انڈسٹری لگانے کی ضرورت ہے، جب تک برآمدات میں اضافہ نہیں ہوگا ملک ترقی نہیں کرے گا۔عمران خان نے کہا کہ ڈھائی سال پہلے پاکستان بینک کرپٹ تھا،قرضہ بڑھا ہوا تھا، اللہ کا شکر ہے ہم مشکل دور سے نکلے، ملک کو معاشی استحکام دیا۔انہوں نے کہا دوست ممالک نے مدد کی اور ہم مشکل وقت سے نکل گئے، ہم مشکل سے نکلے ہی تھے کہ کورونا کے چیلنج کاسامنا ہوا، ملکی اناج بیچنے سے معاشی ترقی نہیں ہوتی،ہمیں ایکسپورٹ پر توجہ دینی ہوگی، کورونا کے دوران مکمل لاک ڈاون سے غریب کوکچل نہیں سکتے تھے، اللہ صبر کرنے والوں کوپسند کرتاہے ،مشکل وقت میں صبر کریں، ہماری حکومت ایکسپورٹس کیفروغ کیلئے کام کررہی ہے

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔