دبئی، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے تازہ ترین ون ڈے رینکنگ جاری کر دی۔آئی سی سی کی جاری کردی ریکنگ کے مطابق بولنگ رینکنگ میں پاکستانی بالر محمد عامر ٹاپ 10 سے آوٹ ہو گئے اور 11ویں نمبر پر چلے گئے جبکہ آئی سی سی بولنگ رینکنگ میں کوئی بھی پاکستانی ٹاپ ٹین میں شامل نہیں ہے۔اسی طرح پاکستانی کرکٹر شاہین آفریدی کی بھی تنزلی ہو گئی اور وہ 12ویں نمبر کے بالر بن گئے۔ نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ پہلے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ بنگلادیش کے مہدی حسن دوسرے اور مستفیض الرحمان نویں نمبر کے باولر بن گئے۔
آئی سی سی نے ون ڈے کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری ، محمد عامر ٹاپ 10 سے آوٹ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
