ہومپاکستانوفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کورونا وائرس کا شکار

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کورونا وائرس کا شکار

اسلام آباد، وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق منگل کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پروفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی۔شفقت محمود نے کہا کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، وہ معمولی علامات کے ساتھ بہتر محسوس کررہے ہیں، انشااللہ جلد بہتر ہوجائیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔