ہومپاکستانوزیر خزانہ کا آئندہ بجٹ میں اضافی ٹیکسز نہ لگانے کا اعلان

وزیر خزانہ کا آئندہ بجٹ میں اضافی ٹیکسز نہ لگانے کا اعلان

اسلام آباد،وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے آئندہ بجٹ میں اضافی ٹیکسز نہ لگانے کا اعلان کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں شوکت ترین نے کا کہ بجٹ میں پائیدار معاشی شرح نمو حاصل کرنے کے اقدامات کیے جائیں گے۔ دوسری جانب قومی اسمبلی میں ٹیکس قوانین ترمیمی آرڈیننس توسیع کے لیے پیش کردیا گیا۔بل پرمسلم لیگ (ن)کے رہنما خرم دستگیر نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ بجٹ سیشن چند دن دور رہ گیا ہے ،ایوان آرڈیننس کی صورت میں آنے والے اس منی بل کو مسترد کردے۔خیال رہے کہ اس سے قبل شوکت ترین نے اگلے مالی سال کے دوران 5 فیصد معاشی ترقی کی نوید سنائی تھی اور جون تک پاکستان کے گرے لسٹ سے نکلنے کی بھی امید ظاہر کی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔