پشاور (سب نیوز)چیئرمین قومی وطن پارٹی آفتاب شیرپا ونے کہا ہے کہ الیکشن اگر منصفانہ نہیں ہوئے تو ملک میں دوبارہ افراتفری ہوگی۔
آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پچھلے الیکشن میں ایک لاڈلے کو غلط طریقے سے اقتدار میں لایا گیا۔ اب الیکشن سلیکشن کے ذریعے ہمیں کسی صورت برداشت نہیں۔آفتاب شیرپاو کا کہنا تھا کہ الیکشن میں سب کو برابری کی بنیاد پر موقع ملنا چاہیے، ہم دھاندلی اور سلیکشن کے خلاف ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ 9مئی میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچانے کی ضرورت ہے، ہمارے دشمن بھی نہ کرسکے جو انہوں نے 9مئی کو کیا۔
