اسلام آباد:موٹر وے پولیس کی بڑی کاروائی۔ ایم فائیو پر اسلحہ کی اسمگلنگ کی کو شش ناکام بنا دی گئی ۔ ڈی آئی جی موٹروے پو لیس چوہدری محمد سلیم کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق موٹروے پر محمد پور کے قریب ایک مشکوک گاڑی سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولیاں برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا- گاڑی سے 14 ایس ایم جیز، 11 پسٹل، 7 ہزار گولیاں برآمد، ملزم نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی جسے ڈیو ٹی پر موجود مو ٹر وے پولیس افسران کی طر ف سے ناکام بنا دیا گیا ب۔ ملزم کو مزید قانونی کاروائی کے لئے ضلع پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ ملز م کے خلا ف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے ۔ ڈی آئی جی موٹروے پولیس محمد سلیم نے افسران کی کارکردگی کو سراہا۔
موٹر وے پولیس کی بڑی کاروائی۔ ایم فائیو پر اسلحہ کی اسمگلنگ کی کو شش ناکام بنا دی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
