اسلام آباد(نیوزڈیسک)سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی کا عمل آج سے ملک بھر کے 15 بینکوں میں شروع ہوگا جو 12 دسمبر تک جاری رہے گا۔
وزارت مذہبی امور کے اعلان کے مطابق آئندہ سال تقریباً 89 ہزار 605 پاکستانی سرکاری سکیم کے تحت فریضہ حج ادا کریں گے۔
اگر مقررہ تعداد سے زیادہ درخواستیں موصول ہوئیں تو حکومت رائے شماری کرائے گی۔ خواتین پہلی بار بغیر محرم کے حج کر سکیں گی۔
وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ کفالت اسکیم کے تحت 25 ہزار کا کوٹہ مختص کیا گیا ہے، جس کے تحت ڈالر کے ساتھ بیرون ملک سے درخواستیں جمع کرانی ہوں گی، اسپانسر شپ سکیم کے تحت درخواست دہندگان یا ان کے رشتہ دار قرعہ اندازی سے مستثنیٰ ہوں گے۔
واضح رہے کہ دسمبر 2024 تک کارآمد شناختی کارڈز کے ذریعے درخواستیں جمع کرائی جا سکتی ہیں۔
حج درخواستوں کا عمل آج سے شروع ہوگا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
اگلی خبر
