اسلام آباد(نیوزڈیسک)اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی سائفر رولز اور گائیڈ لائنز کے حصول کے لیے دائر درخواست نمٹا دی۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے درخواست کی سماعت کی۔
دورانِ سماعت بیرسٹر تیمور ملک نے کہا کہ 2 رکنی بینچ کے فیصلے کے بعد سائفر کیس میں کارروائی از سرِ نو ہو رہی ہے۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے درخواست غیر مؤثر ہونے پر نمٹا دی۔
شاہ محمود کی سائفر رولز اور گائیڈ لائنز کی درخواست نمٹا دی گئی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
