ہومپاکستاناسلام آباد میں بھی کورونا کیسز کی ہفتہ وار شرح میں کمی آنے لگی ، ہفتہ وارکوروناکے مثبت کیسزکی شرح تیسری لہرمیں پہلی بار کم ہوکر تقریبا چھ فیصد رہی ، محکمہ ضلعی صحت

اسلام آباد میں بھی کورونا کیسز کی ہفتہ وار شرح میں کمی آنے لگی ، ہفتہ وارکوروناکے مثبت کیسزکی شرح تیسری لہرمیں پہلی بار کم ہوکر تقریبا چھ فیصد رہی ، محکمہ ضلعی صحت

اسلام آباد(آئی پی ایس )اسلام آباد میں کورونا کیسزکی ہفتہ وارشرح میں کمی آنے لگی۔ محکمہ ضلعی صحت اسلام آباد کی کورونا کے مثبت کیسز پر ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق ہفتہ وارکوروناکے مثبت کیسزکی شرح تیسری لہرمیں پہلی بار کم ریکارڈ کی گئی ہے۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے بتایا کہ 23 مئی کو ختم ہفتے کے دوران کورونامثبت کیسزکی شرح 5اعشاریہ ڈی ایچ او نے بتایا کہ 16 مئی تک اسلام آبادمیں کورونامثبت کیسزکی ہفتہ وارشرح 6اعشاریہ86 فیصد تھی تاہم ہفتہ وارمثبت کیسزکی سب سیزیادہ شرح 29 مارچ سے 4 اپریل کے درمیان رہی اور اس عرصے کے دوران 5 ہزار317افرادمیں کوروناکی تشخیص ہوئی۔ ڈی ایچ او کے مطابق 4 اپریل کوختم ہفتے کوکورونا مثبت کیسزکی ہفتہ وار شرح 11اعشاریہ28 فیصد تھی۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد میں کورونا کے 156 کیس رپورٹ ہوئے اور کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 4اعشاریہ91 فیصد رہی۔ خیال رہے کہ صوبہ پنجاب میں بھی کورونا وائرس کے کیسز کی شرح کم ترین سطح پر آگئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔