ہومپاکستانایساقانون پاس کرینگے کہ کوئی اوورسیزکے پلاٹ پر قبضہ نہ کر سکے، اسد قیصر

ایساقانون پاس کرینگے کہ کوئی اوورسیزکے پلاٹ پر قبضہ نہ کر سکے، اسد قیصر

اسلام آباد(آئی پی ایس )اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ اپنے پرتگال میں مقیم پاکستانی اور کشمیری بھائیوں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، سمندر پار پاکستانی دن رات محنت کر کے زرمبادلہ پاکستان بجھواتے ہیں، وزیراعظم عمران خان نے ہمیشہ یہ کہا ہے کہ تارکین وطن ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں، گزشتہ سالوں میں پرتگال میں مقیم تحریک انصاف کے کارکنان کی پاکستان کمیونٹی کے لیے خدمات قابل ستائش ہیں، پر پرتگال میں پاکستانی کمیونٹی سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب میں انہوں نے کہا کہ رحم دین اور نور حیات کے ھمراہ کمیونٹی کے ممبران اور راہنماؤں نے کمیونٹی کے جو مسائل اجاگر کیے اور ان کے حل کے لیے حکومت پاکستان سے رابطے میں ہے، مسئلہ کشمیر کو پرتگال کی پارلیمنٹ سمیت تمام فورمز پر اجاگر کیا،برما اور فلسطین کے مسلمانوں پر ہونے والے مظالم پر بھی آواز بلند کی،قومی اسمبلی سے سمندر پار پاکستانیوں کے لیے قانون پاس کریں گے کہ کوئی بھی بیرون ملک مقیم پاکستانیوں زمین اور پلاٹ پر قبضہ نہ کر سکے، حکومت کا سب سے اہم مقصد اوورسیز پاکستانی کو الیکشن میں حصہ لینے کا حق دینا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔