اسلام آباد(آئی پی ایس )ایس پی رورل زون رانا عبدالوہاب کی نگرانی میں سرچ آپریشن کیا گیا، سرچ آپریشن تھانہ نیلور کے علاقے چراہ اور ملحقہ علاقوں میں کیا گیا،سرچ آپریشن کے دوران پولیس کی تین ٹیموں نے حصہ لیا، سرچ آپریشن میں افسران و جوان سمیت لیڈی پولیس نے بھی شامل تھی،سرچ آپریشن کے دوران 100 سے زائد گھروں کی تلاشی لی گئی، 100 سے زائد افراد کی جانچ پڑتال کی گئی، 9 مشکوک افراد کو گرفتار کرکے قبضہ سے 6 کلو کے قریب چرس، ایک کلاشنکوف،ایک بارہ بور گن اور تین پسٹل معہ ایمونشن برآمد، ایس ایس پی آپریشنز، ڈاکٹر سید مصطفی تنویر نے کہا کہ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ،سرچ آپریشن کا مقصد علاقے سے جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ کرنا ہے۔
اسلام آباد پولیس کا چراہ اور ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن،9 مشکوک افراد گرفتار
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
