اسلام آباد(آئی پی ایس ) آئی جی پولیس قاضی جمیل الرحمن کا حادثات کی روک تھام اور ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کیلئے مختلف شاہراؤں کا دورہ ،آئی جی قاضی جمیل الرحمن نے ایس ایس پی ٹریفک کے ہمراہ تمام ڈیوٹیاں چیک کیں، ڈیوٹی پر مامور ٹریفک پولیس کے افسران و جوانوں سے ملاقات کی، کارکردگی پر اطمینان کا اظہار ،فینسی و غیر نمونہ پلیٹس اور کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت۔ آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ اوور سپیڈ کیمروں کی تنصیب سے ٹریفک حادثات میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے ،پولیس کے افسران و جوان موسم کی سختی کی پرواہ کئے بغیر ٹریفک کو رواں دواں رکھنے میں مصروف ہیں، ڈیوٹی کے دوران شہریوں کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آئیں، دورے کا مقصد ڈیوٹی پر مامور افسران و جوانوں کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ ان کا مورال بلند کرنا تھا۔
آئی جی کا حادثات کی روک تھام اور ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کیلئے مختلف شاہراؤں کا دورہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
