Thursday, May 21, 2026
ہومبریکنگ نیوزغیر قانونی افغان شہریوں کی بے دخلی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

غیر قانونی افغان شہریوں کی بے دخلی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد (سب نیوز) سپریم کورٹ نے غیر قانونی افغان شہریوں کی بے دخلی کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی۔

تفصیلات کے مطابق فرحت اللہ بابر کی درخواست پر بینچ بھی تشکیل دے دیا گیا ہے۔

جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ یکم دسمبر کو سماعت کرے گا، جسٹس یحیٰ آفریدی اور جسٹس عائشہ ملک تین رکنی بینچ میں شامل ہیں۔

رجسٹرار آفس سپریم کورٹ نے درخواست گزار کو نوٹس جاری کردیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔