ہومتازہ ترینملک شاہ محمد خان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

ملک شاہ محمد خان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

بنوں(سب نیوز)سابق صوبائی وزیر برائے ٹرانسپورٹ ملک شاہ محمد خان کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق بنوں کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے تحریکِ انصاف کے رہنما ملک شاہ محمد خان کو جوڈیشل ریمانڈ پر 14 دن کے لیے جیل بھیج دیا ہے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ ملک شاہ محمد کو پولیس نے9 مئی کے واقعات میں گرفتار کیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔