Thursday, May 21, 2026
ہومتازہ ترینخدیجہ شاہ کی نظر بندی کیخلاف اور توہین عدالت کی درخواستیں سماعت کیلئےمقرر

خدیجہ شاہ کی نظر بندی کیخلاف اور توہین عدالت کی درخواستیں سماعت کیلئےمقرر

لاہور(سب نیوز) معروف فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ کو نظر بند کرنے کیخلاف اور توہین عدالت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کر دی گئیں۔

تفصیلا ت کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ کے شوہر جہانزیب امین سمیت دیگر کی درخواستوں پر 27 نومبر کو سماعت کریں گے۔

واضح رہے کہ خدیجہ شاہ کی نظر بندی کو ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا، خدیجہ شاہ نے پولیس افسران کے خلاف بھی توہین عدالت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔