بنکاک،تھائی لینڈ کے ایک ضلع میں کرونا ویکسی نیشن کے عمل کو تیز کرنے کے لیے ویکسین لگوانے والے افراد کو مفت میں گائے جیتنے کا موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق دنیا بھر میں کرونا وبا کے پھیلاو پر قابو پانے کے لیے ویکسی نیشن مہم کو تیز کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور لوگوں کو ویکسین سے متعلق آگاہی اور انہیں امادہ کرنے کے لیے نئی نئی مہم بھی سامنے آ رہی ہیں۔ویکسین لگوانے والے کہیں شہریوں کو مفت میں ڈونٹ دیے جا رہے ہیں۔ کہیں ویکسین لگوانے پر چرس کے سگریٹ دیے جا رہے ہیں۔ تو کہیں لوگوں کے چہروں سے ویکسین لگوانے کا خوف ختم کرنے کے لیے ویکسین کی طرح دکھنے والے کیک فروخت کیے جا رہے ہیں۔لیکن اب شمالی تھائی لینڈ کے ایک ضلع میں کرونا ویکسی نیشن کے عمل کو تیز کرنے کے لیے ویکسین لگوانے والے افراد کو مفت میں گائے جیتنے کا موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔تھائی لینڈ کے صوبے چینگ مائی کے ضلع مائی چیم میں ایک مہم کا آغاز کردیا گیا ہے جس کے تحت ہر ہفتے ویکسین لگوانے والے ایک خوش نصیب افراد کو مفت میں گائے دی جائے گی۔اس مہم کے تحت ایک سال تک ہر ہفتے ویکسین لگوانے والے شہری کو قرعہ اندازی کے ذریعے 319 ڈالر مالیت کی گائے جیتنے کا موقع ملے گا۔کرونا کے پھیلا پر قابو پانے کے لیے اس ضلع میں سات جون سے ویکسی نیشن کا آغاز کیا جائے گا۔ضلع مائی چیم کے چیف بون لو تھم تھرنوراک نے میڈیا کو بتایا کہ “چند دن میں ہی ضلعے میں ویکسی نیشن کے لیے رجسٹریشن کرانے والے افراد کی تعداد سیکڑوں سے ہزاروں تک جا پہنچی ہے۔”
ویکسین لگوائیں اور قرعہ اندازی میں مفت گائے جیتیں ، تھائی لینڈ نے زبردست آفر متعارف کرادی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
