کراچی :پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آج ملا جلا دن رہا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن میں 100 انڈیکس 570 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا تاہم کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس 14 پوائنٹس اضافے سے 57077 پر بند ہوا۔100 انڈیکس کی آج کم ترین سطح 56738 رہی۔ حصص بازار میں 71 کروڑ شیئرز کے سودے 16.68 ارب روپے میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 13 ارب روپے بڑھ کر 8295 ارب روپے ہے۔
اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا ملا جلا دن، 71 کروڑ شیئرز کے سودے طے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔