ہومپاکستانتحریک انصاف کا ہر کارکن عمران خان کے ساتھ کھڑا ہے علی نواز اعوان

تحریک انصاف کا ہر کارکن عمران خان کے ساتھ کھڑا ہے علی نواز اعوان

اسلام آباد،وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے امور سی ڈی اے علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا ہر کارکن اپنے لیڈر عمران خان کے ساتھ کھڑا ہے، عمران خان کی 22 سالہ جدوجہد کرپشن کے خاتمے اور انصاف کی فراہمی کے لیے تھی اگر کوئی سمجھتا ہے کہ ان بنیادی اصولوں سے انحراف کرکے وہ پی ٹی آئی کا حصہ رہ سکتا ہے تو یہ اس کی بھول ہے۔ جمعہ کو اپنے ایک بیان میں علی نواز اعوان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا ہر کارکن اپنے لیڈر عمران خان اور ان کے نظریے کے ساتھ کھڑا ہے تحریک انصاف کا حصہ صرف وہ لوگ ہیں جو عمران خان کے کرپشن کے خاتمے اور انصاف کی بلا تفریق فراہمی کے نظریے کو سمجھتے ہیں انہوں نے کہا کہ عمران خان کی 22 سالہ جدوجہد ملک سے ناانصافی کے خاتمے کی کوششوں پر مبنی ہے اور اب تک کے دور حکومت میں انہوں نے اپنے اس نظریے پر ثابت قدم رہ کر دکھایا ہے چاہے اس راہ میں انہیں اپنے قریبی دوستوں اور دیرینہ کارکنوں سے ہاتھ دھونا پڑے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اور گزشتہ حکومتوں میں یہی فرق ہے کہ ان میں کرپشن کرنے والوں کو نوازا جاتا تھا سونے کے تاج پہنائے جاتے تھے لیکن تحریک انصاف کی حکومت میں بلا تفریق احتساب ہو رہا ہے محض کرپشن کے الزامات پر وزرا مستعفی ہو رہے ہیں یہی وہ تبدیلی ہے جس کا خواب ہم نے دیکھا تھا علی اعوان نے کہا کہ ہمارے نظام میں اقربا پروری کا ناسور پنپ چکا ہے جسے ختم کرنے میں وقت لگے گا وزیراعظم کوششیں کر رہے ہیں اور وہ دن دور نہیں جب پاکستان میں انصاف کا بول بالا ہو گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔