ہومپاکستانوزیراعظم عمران خان کاچینی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ دوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال

وزیراعظم عمران خان کاچینی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ دوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال

اسلام آباد(آئی پی ایس)وزیراعظم عمران خان کاچینی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ ،پاک چین سفارتی تعلقات کے قیام کی 70ویں سالگرہ پربات چیت ،دوطرفہ تعلقات،ویکسین کیلئے تعاون سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو وزیراعظم عمران خان نے چینی وزیراعظم لی کھی چھیانگ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور دوطرفہ تعلقات،ویکسین کیلئے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا جبکہ رابطے کے دوران سی پیک منصوبے سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم نے ویکسین فراہمی میں چین کی پاکستان کو جاری مدد اور ویکسین کی تیاری کے عمل میں سہولت فراہم کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا چین کاتعاون کورونا کے مقابلہ کیلئے پاکستان کی کوششوں کومزیدتیزکریگا۔دونوں رہنماوں نے اسٹریٹجک تعاون کے فروغ کیلئے اعلی سطح رابطے جاری رکھنے پر زور دیتے ہوئے پاک چین دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔وزیراعظم نے چینی ہم منصب کو مریخ پر خلائی جہاز کی کامیاب لینڈنگ پرمبارکباد دیتے ہوئے کہا مریخ پرخلائی جہاز کی لینڈنگ چین کی بڑھتی ہوئی تکنیکی قابلیت ظاہرکرتی ہے۔عمران خان نے کہا کہ دونوں ممالک میں تعلقات کی مضبوطی کیلئے اجتماعی اور انتھک کوشش کی گئی، دونوں ملکوں نے تعلقات آل ویدراسٹریٹجک کوآپریٹوپارٹنرشپ میں تبدیل کردیے،پاک چین اقتصادی راہداری اور بیلٹ اینڈ روڈانیشی ایٹو فلیگ شپ منصوبہ ہے، منصوبے سے معاشی سرگرمیوں میں اضافہ اور روزگار کو فروغ ملے گا اور دوطرفہ اور علاقائی تجارت میں مزید اضافہ ہوگا۔خیال رہے سال 2021 پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کا70 واں سال ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔