ہومپاکستانکورونا وائرس پاکستان میں مزید131 افراد کی جان لے گیا،اموات کی تعداد19 ہزار987تک پہنچ گئی

کورونا وائرس پاکستان میں مزید131 افراد کی جان لے گیا،اموات کی تعداد19 ہزار987تک پہنچ گئی

اسلام آباد،عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید131اموات اور4ہزار207کیسز رپورٹ ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی اوسی) کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 19 ہزار987تک پہنچ گئی جب کہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ90ہزار391 ہو گئی ہے۔ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 66 ہزار282ہے اور8لاکھ 4 ہزار122افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 9 ہزار640افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار854، خیبرپختونخوا 3 ہزار855، اسلام آباد 740، گلگت بلتستان 107، بلوچستان میں 270 اور آزاد کشمیر میں 521 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 79 ہزار789،خیبرپختونخوا ایک لاکھ 28 ہزار33، پنجاب3لاکھ 31ہزار102 سندھ 3 لاکھ 3ہزار323، بلوچستان24ہزار223، آزاد کشمیر 18 ہزار469 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار452افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔