غزہ(آئی پی ایس )فلسطین میں اسرائیلی جارحیت جاری ہے ،صہیونی حملوں میں اب تک 227 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلسطین میں حالیہ اسرائیلی حملوں کے دوران اب تک ایک ہزار 600 سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں۔فلسطین میں اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے افراد میں 64 بچے اور 38 خواتین بھی شامل ہیں۔غزہ لہو لہو، شہر کھنڈر بن چکا ہے۔ صیہونی حملوں نے اسکول، یونیورسٹی اور ہسپتالوں کے ساتھ ساتھ رہائشی عمارتیں بھی تباہ کر دیں۔ اسرائیل نے عالمی دباو کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے فوجی آپریشن جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔دوسری جانب امریکی صدر جوبائیڈن نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے غزہ میں کشیدگی کے خاتمے کی ضرورت پر زور دیا ہے اور کہا ہے کہ جنگ بندی کی راہ ہموار کی جائے۔امریکی صدر کی اسرائیلی وزیراعظم سے گذشتہ ایک ہفتے میں یہ چوتھی فون کال ہے۔
غزہ لہو لہو، اسرائیلی جارحیت جاری، 64 بچوں سمیت 227 فلسطینی شہید
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
