اسلام آباد(آئی پی ایس ) ایس پی رورل زون رانا عبدالوہاب کی ہدایت تھانہ شہزاد ٹاون کی کارروائی، گھریلو چوری اور گن پوائنٹ پر موبائل چھینے کی وارداتوں میں ملوث دو کارندے گرفتار، گرفتار ملزمان میں تنویر احمد اور ممتاز احمد شامل ہیں،ملزمان کے قبضہ سے وارداتوں کے دوران چھینے ہوئے موبائلز فون اور گھر سے چوری شدہ نقدی،طلائی زیورات،دیگر قیمتی اشیا برآمد، وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ معہ ایمونیشن بھی برآمد، ملزمان کے خلاف درج شدہ مقدمات میں مزید تفتیش شروع کردی ،کارروائی اے ایس پی عثمان منیر کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ شہزاد ٹاون معہ ٹیم نے کی ڈی ائی جی آپریشنز اور ایس ایس پی آپریشنز نے پولیس ٹیم کو شاباش دی ۔

