اسلام آباد(سب نیوز) زمین قبضے کے الزام میں جنرل (ر) فیض حمید کے خلاف ہیومن رائٹس کیس میں سپریم کورٹ نے درخواست گزار کے وکیل کو وکالت نامہ جمع کرانے کے لیے وقت دے دیا۔
دوران سماعت، چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے درخواست گزار سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے درخواست میں سنگین الزامات عائد کیے ہیں، کیا کیس میں خود پیش ہوں گے یا وکیل کے ذریعے۔
درخواست گزار نے بتایا کہ میرے وکیل نے وکالت نامہ جمع نہیں کرایا، ہمیں کل ہی کال آئی تھی اس لیے کیس میں التوا دیا جائے۔
چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے کہ آپ کے کیس کو ملتوی بھی نہیں کر سکتے لہٰذا آپ وکالت نامہ جمع کرائیں، پھر کیس سنیں گے۔
فیض حمید کے خلاف درخواست پر وقفے کے بعد دوبارہ سماعت شروع ہوئی تو وکیل درخواست گزار نے موقف دیا کہ 12 مئی 2017 کو معیز خان اور انکے اہلخانہ کو اغواء کیا گیا۔
چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ اس حوالے سے عدالت کیا کر سکتی ہے؟ کیا سپریم کورٹ نے اس معاملے پر کوئی نوٹس لیا تھا؟
وکیل درخواست گزار نے بتایا کہ سپریم کورٹ نے براہ راست تو کوئی کارروائی نہیں کی تھی، وزارت دفاع انکوائری کرنے کی مجاز ہے۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ زاہدہ نامی کسی خاتون کی درخواست بھی زیر التواء ہے۔
وکیل معیز احمد نے بتایا کہ زاہدہ کا انتقال ہوچکا ہے، درخواست کی کاپی دیں تو جائزہ لے لیتے ہیں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ جائزہ لے لیں تاریخ نہیں دے سکتے، چائے کے وقفے کے بعد سماعت کریں گے۔
یہ فیض حمید کیخلاف ٹاپ سٹی سوسائٹی کے سی او نے درخواست دی تھی…
درخواست گزار معیز احمد خان ٹاپ سٹی سوسائٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیں
درخواست گزار کے مطابق 12 مئی 2017 کو جنرل ر فیض حمید کے حکم پر انکے گھر اور آفس پر ریڈ کیا گیا
غیر قانونی ریڈ میں گھر کا قیمتی سامان اور سوسائٹی کا ریکارڈ چوری کر لیا گیا
درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ میرے خلاف غیر قانونی کاروائی کا مقصد ٹاپ سٹی ون کا کنٹرول حاصل کرنا تھا،
ریڈ کے بعد مجھے اور میرے پانچ ساتھیوں کو گرفتار کر کے حبس بے جا میں رکھا گیا،
وفاقی حکومت جنرل ر فیض حمید، انکے بھائی نجف اور دیگر ساتھیوں کیخلاف کارروائی کرے،عدالت فیض حمید کیخلاف شواہد پیش کرنے کی اجازت دے۔
ٹاپ سٹی کے مالک کی جنرل( ر )فیض حمید کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ، 2017 میں اغواء کیا گیا، درخواست گزار
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
