انقرہ ، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ترک صدررجب طیب اردوان سے ملاقات میں مسئلہ کشمیر اور فلسطین پر دوٹوک موقف کی تعریف کی جبکہ ترک صدر نے کہا ترکی فلسطینیوں کے حق میں پاکستان کے موقف اور کاوشوں کامعترف ہے۔تفصیلات کے مطابق انقرہ میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ترک صدررجب طیب اردوان سے صدارتی محل میں ملاقات کی ، ملاقات میں ترک وزیر خارجہ بھی شریک تھے۔ملاقات میں دوطرفہ تعلقات،فلسطین کی صورتحال،فغان امن عمل پرگفتگو کی گئی ، وزیرخارجہ نے صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی اوروزیراعظم عمران خان کانیک تمناوں کاپیغام ترک صدرکو پہنچایا اور کہا دونوں ممالک کی سوچ میں مماثلت تعلقات کے استحکام کاباعث ہے۔وزیرخارجہ نے مسئلہ کشمیر اور فلسطین پرترک صدر کے دو ٹوک موقف کی تعریف کرتے ہوئے مسئلہ کشمیرپرغیرمتزلزل،پرزورحمایت پرترک صدرکاشکریہ ادا کیا۔ترک صدررجب طیب اردوان نے وزیرخارجہ کی ترکی آمدپراظہار مسرت کرتے ہوئے ترکی فلسطینیوں کے حق میں پاکستان کے موقف اور کاوشوں کامعترف ہے، پاک ترک اعلی سطح اسٹریٹیجک تعاون کونسل کیاجلاس کی میزبانی کریں گے۔ترک صدررجب طیب اردوان نے وزیرخارجہ کو وزیراعظم عمران خان کیلئے تہنیتی پیغام بھی دیا۔
ترکی فلسطینیوں کے حق میں پاکستان کے موقف اور کاوشوں کامعترف ہے،جب طیب اردوان
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
