اسلام آباد(آئی پی ایس )چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عوام کو مہنگائی کے رحم و کرم پر چھوڑ کر وزیراعظم پابندی کے باوجود عید کی چھٹیاں منانے نتھیاگلی پہنچ گئے۔ بلاول بھٹو زرداری نے عید کے دنوں میں مہنگائی پر ایک بار پھر وفاقی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ نااہل وزیراعظم عید پر بھی عوام کو ریلیف نہ دے سکے۔مہنگے کپڑے اور جوتے خرید کر عام آدمی سمجھ چکا ہے کہ عمران خان کی تبدیلی ایک فراڈ تھی ۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عوام کو مہنگائی کے رحم و کرم پر چھوڑ کر وزیراعظم پابندی کے باوجود عید کی چھٹیاں منانے نتھیاگلی پہنچ گئے ۔گوشت کی قیمتوں میں دوسو روپے فی کلو تک کا اضافہ اور مرغی کے گوشت کی قیمت چھ سو روپے فی کلو تک پہنچا کر عمران خان عام آدمی سے عید کی چھوٹی چھوٹی خوشیاں تک چھین چکے ہیں ۔عید پر مہنگی مٹھائی،دودھ اور میوے خرید کر عام آدمی نے دراصل تبدیلی کی ایک بھیانک قیمت ادا کی ہے۔عام آدمی آپ کی حکومت سے بدظن ہوچکا ہے۔پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ کو احساس پروگرام کا نام دے کر واہ واہ سمیٹنے والے وزیراعظم کو خبر ہی نہیں کہ عید پر عام آدمی پر کیا گزری ۔
عوام کو مہنگائی کے رحم و کرم پر چھوڑ کر وزیراعظم عید منانے نتھیاگلی پہنچ گئے،بلاول بھٹو
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
