اسلام آباد،وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا، شہباز شریف کے بیرون ملک جانے سے کیس متاثر ہوتا ہے، شہباز شریف نواز شریف کیس کے ضمانتی ہیں۔پیر کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا، بحری اور فضائی اداروں کو فیصلے سے آگاہ کردیا گیا۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ شہباز شریف کو اگر اجازت دی گئی تو واپس لانا مشکل ہوگا، شریف خاندان کے 5 افراد پہلے سے مفرور اور لندن میں بیٹھے ہیں، شہباز شریف نے نواز شریف کو لانے کے بجائے خود بھاگنے کی کوشش کی، شہباز شریف نے ضمانت دی تھی کہ نواز شریف کو واپس لائیں گے،انہوں نے حکومت کو کوئی میڈیکل دستاویز جمع نہیں کرائیں۔وفاقی وزیر فاخلہ نے کہا کہ جس روز عدالتی فیصلہ آیا شہباز شریف نے اسی دن ٹکٹ بک کرایا، شہباز شریف کیخلاف کیس میں 4 افراد وعدہ معاف گواہ بن گئے ہیں۔
شہباز شریف نے نواز شریف کو لانے کے بجائے خود بھاگنے کی کوشش کی،وزیرداخلہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
