اسلام آباد، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جرنلسٹ پروٹیکشن بل آج(بروز پیر)قومی اسمبلی میں پیش ہوگا۔پیر کو وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا کہ جرنلسٹ پروٹیکشن بل آج قومی اسمبلی میں پیش ہو گا۔فواد چوہدری نے کہا ہے کہ یہ ورکنگ صحافیوں کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے۔انہوں نے کہا کہ جرنلسٹ پروٹیکشن بل پر ڈھائی سال لگے ہیں لیکن بہرحال اب قانون بن رہا ہے۔وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا کہ وفاقی وزیرانسانی حقوق شیریں مزاری کا بہت شکریہ کہ جنہوں نے مسلسل اس بل کے لیے کوششیں کیں۔
جرنلسٹ پروٹیکشن بل آج قومی اسمبلی میں پیش ہو گا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
