اسلام آباد، انڈس ریور سسٹم اتھارٹی ارسا کا کہنا ہے کہ پانی کی تقسیم میں کسی صوبے سے بھی زیادتی نہیں ہو رہی ہے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان ارسا محمد خالد رانا کا کہنا تھا کہ دریا ں میں پانی کی کمی کے باعث کچھ دن پانی کی قلت کا سامنا رہا لیکن اب صورت حال کنٹرول میں ہے۔ ترجمان ارسا کا کہنا تھا کہ سندھ کوکپاس کی کاشت کیوقت پنجاب سے زیادہ پانی فراہم کیا گیا۔ اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے فوڈ سیکیورٹی جمشید اقبال کہتے ہیں کہ ارسا میں پانی کی تقسیم کے فیصلے اتفاق رائے سے ہوتے ہیں، بلاول کا پروپیگنڈا قطعا درست نہیں۔
