لاہور،چودھری نثار کا پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھانے کا امکان ہے۔ وہ پنجاب اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں اسمبلی رکنیت کاحلف اٹھائیں گے۔
ذرائع کے مطابق چودھری نثار راولپنڈی سے آزاد حیثیت سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے۔ چودھری نثار نے تاحال اسمبلی رکنیت کاحلف نہیں اٹھایا تھا۔
یاد رہے کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی نے الیکشن ایکٹ 2017 میں ترمیم منظور کی تھی جس کے مطابق منتخب نمائندہ 60 دنوں کے اندر حلف نہ لے تو نشست خالی ہو جائے گی۔ آرڈیننس جاری ہونے کے بعد الیکشن کمیشن ایسے نمائندوں کو ڈی نوٹیفائی کرے گا۔
چودھری نثار کا آئندہ اجلاس میں اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھانے کا امکان
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
