اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے پبلک ٹرانسپورٹ کو کل سے بحال کرنے کا اعلان کردیا۔ وفاقی وزیر اسد عمر، لیفٹیننٹ جنرل حمودالزمان کی زیرصدارت این سی او سی کا خصوصی اجلاس ہوا جس میں معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے بھی شرکت کی جبکہ صوبائی چیف سیکریٹریز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔ فورم نے عید تعطیلات کے دوران ایس او پیز کے نفاذ کا جائزہ لیا اطمینان کا اظہار کیا۔ فورم نے تمام اسٹیک ہولڈرز کی کاوشوں خصوصا ملک بھر میں عوام کی طرف سے تعاون کو سراہا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام بین الصوبائی ، انٹر سٹی اور انٹرا سٹی پبلک ٹرانسپورٹ کو پہلے دی گئی تاریخ 17 مئی کے بجائے 16 مئی 2021 سے دوبارہ شروع کیا جائے گا۔ ریلوے 70 فیصد کے ساتھ اپنے آپریشن کو برقرار رکھے گا جب کہ 17 مئی سے تمام بازار اور دکانیں کھل جائیں گی جنہیں رات 8 بجے تک کاروبار کی اجازت ہوگی۔
این سی او سی کا ٹرانسپورٹ کل سے بحال کرنے کا اعلان، پیرسے تمام بازار اور دکانیں کھولنے کا فیصلہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
