اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے)کی انتظامیہ کی لاک ڈاؤن میں بھی تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، اس حوالے سے گزشتہ روز ایچ نائن،ترامڑی اورجی سیون کچی آبادی میں آپریشن کرکے غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کر دیا گیا ہے اور دس کنال سے زائد رقبہ واگزار کروایا گیا ۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے سی ڈی اے انتظامیہ نے اسلام آباد میں لاک ڈون میں بھی تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن جاری رکھا ہوا ہے اس حوالے سے گزشتہ روز ایچ نائن میں غیر قانونی طور پر بنانے جانے والے کمروں کو گرا دیا گیا ،ترامڑی چوک میں بلاکس بنانے والی فیکٹری اور ایک چھپر ہوٹل کو مسمار کیا گیا ہے اور دس کنال سے زائد رقبہ واگزار کروایا گیا ہے اس کے علاہ جی سیون کچی آبادی میں بھی نئے بنائے جانے والے مکان کو بھی گرا دیا گیا ہے ۔سی ڈی اے انتظامیہ نے تنبیہ کی ہے کہ قیمتی سرکاری اراضی پر پھر قبضہ کرنے سے گریز کیا جائے ،خلاف ورزی کی صورت میں قبضہ واگزار کروانے کے ساتھ ساتھ قانونی کاروائی بھی عمل میں لائی جائے گی ۔
سی ڈی اے انتظامیہ کی لاک ڈاؤن میں بھی تجاوزات کیخلاف کارروائیاں جاری
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
