ہومتازہ ترینغزہ پر اسرائیلی حملے، تل ابیب بھی سینکڑوں فلسطینی راکٹوں کی زد میں

غزہ پر اسرائیلی حملے، تل ابیب بھی سینکڑوں فلسطینی راکٹوں کی زد میں

اسرائیل اور حماس کے درمیان مسلسل تیسرے روز لڑائی جاری ہے جس کے نتیجے میں کم از کم 35 فلسطینی شہید جبکہ پانچ اسرائیلی شہری ہلاک ہو گئے ،اسرائیل نے حماس کے راکٹ حملوں کے بعد غزہ پر مزید فضائی حملے کیے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بدھ کی صبح اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ میں ایک نو منزلہ رہائشی عمارت پر بمباری کی اور اس سے قبل ایک اور تیرہ منزلہ عمارت کو بمباری سے مسمار کردیا۔ ادھر حماس نے بھی اسرائیل پر سینکڑوں راکٹ داغے ہیں۔ ان حملوں میں اب تک کم سے کم 35 فلسطینی شہید جبکہ پانچ اسرائیلی ہلاک ہو چکے ہیں۔ مارے جانے والوں میں کم سے کم ایک درجن بچے شامل ہیں۔ اس دوران اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے دھمکی دی ہے کہ غزہ کے شدت پسندوں کو ان حملوں کے لیے ایک بڑی قیمت چکانی پڑے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔