ہومپاکستانمسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف14 روزہ ریمانڈ پر جیل منتقل

مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف14 روزہ ریمانڈ پر جیل منتقل

لاہور،مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید لطیف کو 14 روزہ ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق جاوید لطیف کو ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔ لیگی رہنما کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے کیس پر ماڈل ٹاون کچہری میں سماعت ہوئی۔عدالت نے جاوید لطیف 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا اور جاوید لطیف کو 26 مئی کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔عدالتی حکم کے بعد مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف کو کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا گیا۔اس سے قبل جاوید لطیف کو سخت سیکیورٹی میں بکتر بند گاڑی میں عدالت لایا گیا۔عدالت میں پیشی کے موقع پر ن لیگی کارکنان کی جانب سے اپنے رہنما کا زبردست استقبال کیا گیا۔عدالت میں جاوید لطیف کی آمد پر ن لیگی کارکنان کی جانب سے گاڑی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور جاوید لطیف کے حق میں نعرے لگائے۔پولیس کی بھاری نفری ماڈل ٹاون کچہری کے احاطے میں موجود تھی جبکہ کہچری کے داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔عدالت پیشی کے موقع پر جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ عدالت سے پوچھتا ہوں میرا گناہ کیا ہے؟ پنجاب کے لوگوں کو غدار قرار دیا جا رہا ہے۔ ہمیں بات کرنے پر غدار کہا جاتا ہے ہمیں اپنے گھر کو درست کرنے کی ضرورت ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔