اسلام آباد ، جڑواں شہروں سمیت گرد ونواح میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش،گرمی کا زور ٹوٹ گیا، بارش اور طوفانی ہوائوں سے 35 سے زائد فیڈرز ٹپ کر گئے ۔
تفصیلات کے مطابق جڑواں شہروں سمیت گردونواح میں افطاری سے کچھ دیر قبل دیکھتے ہی ہی دیکھتے کالی گھٹائیں چھا گئیں ، رات گئے تک جاری رہنے والی بارش سے جہاں گرمی کا زور ٹوٹ گیا، وہیں بارش اور تیز ہوائوں سے آئیسکو ریجن میں 35 سے زائد فیڈرز فالٹ اور ٹرپنگ کے باعث بجلی کی سپلائی عارضی طور پر تعطل کا شکار رہی ،متاثرہ فیڈرز میں دھمیال روڈ کیرج فیکٹری ،روات، بحریہ انکلیو، خیابان سر سید ،یو فون، آرے بازار ،مندرہ 2 ،ڈھوک حسو شامل ہیں ،قائداعظم گوال منڈی، کہوٹہ سٹی انگوری ریس کورس، ابو بکر، I.11.3, F.17.2 اور گردونواح کے علاقے بھی شامل ہیں۔بارش رکنے کے بعد آپریشن سٹاف نے بجلی بحال کر دی۔آئیسکو چیف اور آپریشن ڈائریکٹر مرکزی کنٹرول روم سے بجلی بحالی کی نگرانی کی ۔ آئیسکو چیف چودھری عبدالرزاق کی لائن سٹاف کو تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات کی۔
