اوٹاوا(نیوزڈیسک)کیینڈا کے صوبے برٹش کولمبیا طیارہ گرنے سے بھارت کے 2 زیر تربیت پائلٹس ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کینیڈا کے حکام کا کہنا ہے کہ دو انجن پر مشتمل چھوٹے طیارے میں سوار ایک اور پائلٹ بھی ہلاک ہوا۔ طیارے کے گرنے سے زمین پر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
طیارے گرنے کے مقام کو سیل کردیا گیا ہے اور ملبے کو ہٹانے کا کام جاری ہے۔ طیارہ تباہ ہونے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
کینیڈا میں طیارہ گر کرتباہ، 2 بھارتی پائلٹ ہلاک
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
